ڈیوس کپ ٹائی : پاکستان اور بھارت کی ڈیوس کپ ٹیمیں رواں سال ستمبر میں مد مقابل ہونگی

اسلام آباد : روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ڈیوس کپ ٹیمیں رواں سال ستمبر میں مد مقابل ہونگی جس کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بڑا ایونٹ اسلام آباد میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق پاکستان اوربھارت کی ٹینس ٹیمیں ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں مد مقابل ہونگی جس کے انعقاد 14اور 15ستمبر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ میں کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے فارمیٹ کے تحت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کیساتھ ساتھ چین ، کوریا، ازبکستان اور لبنان کی ٹیمیں شامل ہیں اور گروپ کی چیمپین شپ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرئے گی