اورنج لائن ٹرین

اورنج لائن ٹرین کو 35 لاکھ یونٹس استعمال کرنےپر لیسکو کا 9 کروڑ 72 لاکھ روپے کا بل

لاہور(لاہورنامہ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے اورنج لائن ٹرین کو صرف ایک ماہ میں 35 لاکھ یونٹس استعمال کرنے پر 9 کروڑ 72 لاکھ روپے کا بل جاری کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کو دو جی آئی ایس گرڈ سٹیشنز بنا کر بجلی کی سپلائی دی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو دو سٹیشن کی ریڈنگ لی جاتی ہے جس کے بعد بلنگ کی جاتی ہے۔

اورنج لائن ٹرین نے اقبال ٹاون ڈویڑن میں 22 جبکہ باغبانپورہ ڈویڑن میں تیرہ لاکھ یونٹس استعمال کئے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے اورنج لائن ٹرین کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اکیس جنوری تک تاریخ مقرر کر دی ہے۔خیال رہے کہ اورنج لائن ٹرین انتظامیہ نے گزشتہ ماہ بروقت بلوں کی ادائیگی کر دی تھی۔