عظمیٰ بخاری

نام نہاد بادشاہ سلامت جیت گئے اور ہزارہ برادری کی گیارہ متیں ہارگئی،عظمیٰ بخاری

لاہور ( لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نام نہاد ریاست مدینہ کے بادشاہ سلامت جیت گئے اورہزارہ برادری کی گیارہ متیں ہارگئی ،

حکمران طبقے نے بے حسی،فرعونیت اور ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پار کردیںیہ کیسا قوم کا باپ ہے جو اپنے ہی شہریوں کی لاشیں دفنانے کی شرطیں رکھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ سانحے کے بعد نوازشریف اور شہبازشریف تمام مصروفیات ترک کرکے لواحقین کے پاس پہنچے ،نوازشریف اور شہبازشریف نے اپنے سچے اور خیر خواہ لیڈرز ہونے کا ثبوت دیا،

یہاں ایک مسلط شدہ شخص ہزارہ برادری کو پہلے متیں سپردخاک کرنے کی شرط رکھ رہا ہے ،ایسے شخص کو خود کو ریاست کا سربراہ کہلواتے ہوئے بھی شرم آنی چاہیے ،

درباری وزرا ء کا ٹولہ ڈھٹائی اورسینہ تان کرایک کم ضرف شخص کے بیان کا دفاع کررہا ہے ،اس حکومت سے کوئی بھی ماں یا بہن کسی خیر کی توقع نہ رکھے ،یہ ظالم حکمران ہیں مارتے بھی ہیں دلاسہ بھی نہیں دیتے۔