جمشید اقبال چیمہ

مسلم لیگ (ن) معیشت کا ستیا ناس نہیں بلکہ سوا ستیا ناس کرکے گئی، جمشید اقبال چیمہ

لاہور(لاہور نامہ)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جس طرح پی ڈی ایم کا اتحاد کئی جماعتوں پر مشتمل ہے۔

اسی طرح ان کے ذاتی مفادات کا بیانیہ بھی الگ الگ پردے میں لپٹاہوا ہے ،

مسلم لیگ (ن) کی حکومت معیشت کا ستیا ناس نہیں بلکہ سوا ستیا ناس کرکے گئی ، سابقہ دور میں تاریخ کے مہنگے ترین کمرشل قرضے لئے گئے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،

اپوزیشن سامنے بیٹھ کربات کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی اس لئے ” میں نہ مانوں ” کی رٹ لگارکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے وفاق اور صوبوں میں اقتدار کی باریاں لیں اور یہ چند سالوں نہیں بلکہ دہائیوں پر مشتمل ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کو مرکزی حکومت میں آئے ہوئے تین سال کا عرصہ مکمل نہیں ہوا۔

اوراپنی ناکامیوں کابوجھ بھی اس کے کندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم آج اپوزیشن کورعایتیں یا کسی صورت میں این آراو دینے کا اعلان کردیں تویہی لوگ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کے سر ٹیفکیٹ بھی دیں گے۔

لیکن وزیر اعظم برملاکہہ چکے ہیں یہ تباہی کاراستہ ہے ،ہم تسلیم کرتے ہیں ملک میںمہنگائی ہے لیکن اس پر قابو پانے کے لئے دن رات کاوشیں جاری ہیں اور مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

اپوزیشن کو قوم کے سامنے کرپشن سے توبہ تائب ہو کر شفافیت اور میرٹ پر چلنے کا وعدہ کرنا ہوگا بصورت دیگر اب ان کیلئے سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔