لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔
سی این جی سیکٹر سمیت دیگر بڑے صارفین کو گیس بند کر کے گھریلوصارفین کو گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے خواتین کو ذہنی اذیت کا شکار کردیا ہے۔
گیس آتی نہیں بھاری بھرکم بل آجاتے ہیں، کھانا پکانے میں دشواری کی وجہ سے بچے بھوکے سوتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ فی الفور ختم کی جائے۔