وزیر اعظم

وزیر اعظم سے گورنر سندھ ،گورنر خیبر پختونخوا کی ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت

اسلام آباد (لاہور نامہ)وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور گورنر خیبر پختونخوا نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور سیف اللہ نیازی نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں صوبوں کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔