لاہور( لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر چلنے والی جماعتوں پر ہمیشہ کیلئے پابندی لگائی جائے،
تین سال سے چور چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جاچکا ہے ، ان کا اعتراف جرم الیکشن کمیشن میں موجود ہے، اب ان کو سزا دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،
سلیکٹڈ ٹولے کیخلاف جلد انہی عدالتوں میں مقدمات چلیں گے، اب چوروں کا یوم حساب آ چکا ہے، اسرائیلی اور بھارتی لابی سے پیسہ لے کر یہاں لگایا گیا،
اے این ایف میں میرے کیس کو پونے دو سال ہوگئے، جعلی اور جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا، وزیراعظم کے حکم پر میرے خلاف یہ مقدمہ بنایا گیا، ابھی تک مقدمے کی کاپیاں تک فراہم نہیں کی گئیں،
تمام جعلی مقدمات صرف ایک حکم سے ختم ہو جائیں گے، وہ وقت آنے والا ہے، جب یہ تمام مقدمات ختم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میر ے کیس میں جس ویڈیو کا بیان وفاقی وزیر اور ڈی جی دیتے رہے وہ آج تک عدالت کو فراہم نہیں کر سکے ، اس قوم سے فراڈ کیا ہے او ریہ قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے اور پھلنے پھولنے والی جماعت ہے ، یہ فنڈنگ فارن نہیں بلکہ ملک دشمنوں سے لی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آٹا 30 سے 35 سے بڑھ کر 75 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے ،آٹا، چینی، ادویات چوروں نے مہنگائی کا بازار لگا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی دوبارہ میاںصاحب سے معاف مانگے گا،یہ پنڈی کا شیطان انتہائی گھٹیا انسان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے مالک بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے ،شہزاد اکبر کا براڈ شیٹ میں کمیشن تھا،انہوں نے پراپرٹی ٹائیکون سے بھی کمیشن لیا، ان کی حرکتوں کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔