سٹیٹ انشورنس میں سیلز آفیسر کیڈر ختم کرنے کےخلاف افسران سراپااحتجاج

لاہور: سٹیٹ لائف انشورنس میں سیلز آفیسر کا کیڈر ختم کئے جانے کے خلاف لاہور سمیت ملک بھر میں سٹیٹ لائف انشورنس کے افسران سراپااحتجاج بن گئے اور انہوں نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے لاہور پریس کلب کے باہر زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سیلز افسروں کا کیڈر ختمکرنے کے حوالے سے مختلف مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے سٹیٹ لائف انشورنس حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ادارے کا دارومدار سیلز افسر پر منحصر ہے جس کا کیڈر ختم کر کے ادارے کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں۔ اس سازش سے سٹیٹ لائف انشورنس کے دیوالیہ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ادارے میں سیلز افسر کا کیڈر برقرار رکھا جائے۔ جن کی محنت سے ادارہ اربوں روپے کا ریونیو وصول کر رہا ہے۔