میاواکی جنگلات

شہر کے تمام میاواکی جنگلات میں درختوں کی تنصب کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے

لاہور(لاہور نامہ)صوبائی دارالحکومت میں میاواکی جنگلات کی تنصب کے حوالے سے پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس جیل روڈ جیلانی پارک میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کی زیر صدارت پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں منعقد ہوا۔

مارچ میں 45 سے زائد میکاواکی جنگلات کے افتتاح کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔افسران نے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کو میکاواکی جنگلات کی تنصب کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ شہر میں 45 سے زیادہ میاواکی جنگلات جاپانی ٹکنیک کے مطابق لگائیں جائیں گے۔کم جگہ پر زیادہ درختوں کی تنصب میاواکی جنگل کا خصوصیات میں شامل ہے۔میاواکی میں لگائے جانے والے درخت عام درختوں سے 30 گناہ زیادہ آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میکاواکی جنگل عام جنگل کی نسبت 30 گنا زیادہ گنا اور بڑھتا ہے۔شہر کے تمام میاواکی جنگلات میں مقامی درختوں کی تنصب کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے۔صوبائی داراحکومت کو فضائی آلودگی سے بچانے اور سرسبز بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔