لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف جب سے اقتدار میں آئی ہے بحرانوں کا سلسلہ تھمنے کو تیار نہیں ملک میں گیس بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔ جبکہ صوبے میں سی این جی بھی دستیاب نہیں ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کیساتھ بجلی گھروں کو بھی گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ گیس نہ ملنے سے بجلی کی پیداوار میں بھی 1600 سو میگاواٹ تک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کام کم و بیش بند ہو چکے ہیں۔ اقتصادی بحران گمبھیر ہے۔ بجلی، گیس اور تیل سمیت بنیادی اشیائے صرف کی ہولناک مہنگائی جاری ہے۔ ایسے میں حکمرانوں کی تیزی طراری عوامی بے چینی اور غم و غصے کو زائل کرنے کا ہتھکنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی بڑھکوں، دھمکیوں اور ہلڑ بازی کی سیاست ملک کے لئے زہرِ قاتل ہے ایسے حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت پر دباﺅ بڑھانے کی ضرورت ہے حکومت کی من مرضیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM