نامعلوم افراد

گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے دو خواجہ سراو ں کو قتل کر دیا

لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے دو خواجہ سراو ں کو قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ مدوخلیل کے محلہ صادق آباد میں پیش آیا، جہاں خواجہ سرا شہزاد عرف شہزادی اور زین عرف زینی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔ گولیاں لگنے سے ایک خواجہ سرا زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ قتل کی خبر سن کر ساتھی خواجہ سرا جمع ہوگئے اور اعلیٰ حکام سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔