لاہور(لاہور نامہ) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اتحادی اور پی ٹی آئی مل کر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کی قابلیت اور پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے، پنجاب میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد اب سیاست کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، اپوزیشن بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کا انتخاب کر رہی ہے، ایوان بالا کے الیکشن ملکی سیاست میں نیا رخ متعین کریں گے۔