راولپنڈی (لاہور نامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کےلئے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔
آرمی چیف نے پاک روس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔