لاہور(لاہور نامہ) پی ٹی آئی سمن آباد ٹائون حلقہ این اے 126کی صدر شگفتہ سجاداوراور جنرل سیکرٹری سعیدہ امجد نے پارٹی کے سینئر رہنما شعیب خان نیازی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ،اس موقع پر مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
شعیب نیازی نے شگفتہ سجاد کی قیادت میں کام کرنے والی ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے کارکنوں کی وجہ سے پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں اور ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی یہی کردار ادا کرنا ہے ۔
شگفتہ سجاد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی لازوال جدوجہد کی وجہ سے عوام میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر ہوا ہے ۔عوام کو معلوم ہو گیا ہے کہ ماضی میں ان کے نام پر ووٹ لے کر آنے والے نہ صرف قومی خزانے بلکہ ان کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا واویلا کرتی ہے اور دوسری طرف انتخابی نظام میںاصلاحات کے لئے ساتھ چلنے کے لئے بھی تیار نہیں ،ان کا دوہرا معیار ثابت کرتا ہے کہ ان کیلئے اسی طرح کا نظام سود مند ہے ،وزیر اعظم عمران پر عزم ہیں کہ ہم نے اس نظام کو تبدیل کرنا ہے اور انشا اللہ اس میں کامیابی ہو گی ۔
شگفتہ سجاد نے کہا کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے دن رات کوشاںہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔