خواجہ سعد رفیق, دھاندلی

این اے 75 میں دھاندلی نہیں دھاندلا کیاگیاہے،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (لاہور نامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا، حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ این اے 75 میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیاگیاہے، سرکاری فنڈز استعمال کر کے قبل انتخابات دھاندلی کی گئی ہے، ڈسکہ میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرکے ووٹرز میں خوف و ہراس پیدا کیاگیا۔

سعد رفیق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خوف و ہراس پھیلانے کی وجہ سے ڈسکہ میں ٹرن آﺅٹ کم رہا ہے، تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا .

جبکہ یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے ، حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سمجھتے ہیں لنگر خانے کھول کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔