اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن

اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے تعاون سے فر ی چیسٹ میڈ یکل کیمپ کا انقعاد

لاہور(لاہور نامہ) پاکستان تحر یک انصاف کی خاتون رکن زاہدہ لطیف نے اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے تعاون سے ”فر ی چیسٹ میڈ یکل کیمپ لگایا.

375سے زائد مر یضوں کے چیک اپ کے بعد ا ن کو مفت ادویات بھی دیں گئیں جبکہ مستقبل میں بھی غر یب علاقوں میں فر ی میڈ یکل کیمپس لگانے کا اعلان کر دیا ۔

منگل کے روز راوی ٹائون کے علاقہ میں لگائے جانیوالے فر ی چیسٹ میڈیکل کیمپ میں تحر یک انصاف کی خاتون رکن زاہدہ لطیف’ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے چوہدری محمدنواز ‘تحر یک انصاف کی رکن انیلا ریاض’سہیل احمد سمیت دیگر شر یک ہوئے .

چیسٹ کے حوالے سے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کر نے کے بعد انکو مفت ادویات بھی دیں. زاہدہ لطیف نے کہا کہ ہم اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن اور خصوصا چوہدری محمدنواز کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت اور غر یب افراد کی خدمات سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی اور تحر یک انصاف کی حکومت بھی عام آدمی کو صحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے.

انصاف صحت کارڈ بھی غر یب خاندانوں کیلئے تحفہ ہے ۔ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے چوہدری محمدنواز نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کو چاہیے وہ غریبوں کی خدمات کیلئے سب سے آگے بڑھ کر کام کر یں ہم صرف لاہور ہی نہیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ایسے کیمپ لگائیں گے ۔