بالی ووڈ فلم گلی بوائے میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے بوسے کے مناظر نکالنے کا حکم

ممبئی:بولی وڈ کی فلم ’گلی بوائے‘ میں پہلی بار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ فلم میں دونوں نے گلیوں میں پرفارمنس کرنے والے ریپرز کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کے درمیان شدید محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر میں ہی دونوں کے درمیان محبت اور ان کے درمیان بوسے کے مناظر کو دکھایا گیا تھا، جس پر اب بھارتی فلم سینسر بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں فلم سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کی ٹیم کو اسے ریلیز کرنے سے کچھ دن قبل ہی فلم سے قابل اعتراض مناظر نکالنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم سینسر بورڈ نے فلم کی ٹیم کو تحریری طور پر فلم سے نہ صرف عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے درمیان بوسے کے مناظر کو نکالنے کا حکم دیا ہے۔بلکہ فلم سینسر بورڈ نے ٹیم کو فلم سے منشیات کے استعمال کے مناظر کو کم کرنے اور ان کے آن ایئر ہوتے وقت ہندی زبان میں انتباہ دکھانے کی ہدایت بھی کردی۔رپورٹ کے مطابق فلم سینسر بورڈ نے فلم کی ٹیم کو فلم میں شامل گالم گلوچ کے الفاظ بھی حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔