لاہور(لاہور نامہ)پی ایچ اے کی جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر ۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی اور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری نے میلے کی تیاریاں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری نے جیلانی پارک میں چشن بہاراں میلے کی انتظامات کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری نے کہا کہ جشن بہاراں میلے میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
پی ایچ اے کا سالانہ جشن بہاراں میلہ اہل لاہور کیلئے تحفہ ہے۔ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافت، لباس اور کھانوں کے سٹالز لگائے جیلانی پارک میں لگائے جارہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ جشن بہاراں میلے میں اہل لاہور کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
پی ایچ اے یکم مارچ کو جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلہ کا رنگا رنگ افتتاح کریگا۔جشن بہاراں میلے میں خاص طور پر سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔