پاکستان کی بقاءصرف اور صرف شجر کاری میں ہے، ملک امین اسلم

لاہور(لاہور نامہ)پی ایچ اے افسران اور وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کی گلبرگ نرسری میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری کی گئی ۔

وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم ، چیئرمین پی ایچ اے انجینیر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے پودا لگایا اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران کی شرکت ۔

شجر کاری
پاکستان کی بقاءصرف اور صرف شجر کاری میں ہے، ملک امین اسلم

وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان کی بقاءصرف اور صرف شجر کاری میں ہے۔ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شہر لاہور کو کلین اینڈ گرین بنانے میں قلیدی کردار ادا کررہا ہے۔چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہاکہ شجر کاری کے ساتھ ہمارا اور آنے والی نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب لاہور بنانا ہے۔