لاہور( لاہور نامہ) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کیلئے ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے جامع پالیسی پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ پر اعانت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور پاکستانی روپے کی قدر بھی مستحکم ہورہی ہے۔
عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک میں صنعتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور تعمیراتی شعبے میں بھی روز بروز تیزی آرہی ہے۔