اسلام آباد (لاہور نامہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،
پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی، ایم پی اے/ ایم بی اے، سات بی ایس اور دو ڈپلومہ پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کردئیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں، پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایم اے/ایم ایس سی، بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایس، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ، ایک سالہ ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔
تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلے کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی ضروری ہے۔داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ مقرر کی گئی ہے۔