لاہور ( لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی،
24 گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے ہیں، فواد صاحب نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں۔