لاہور(لاہورنامہ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔
وفد میں جی سی یونیورسٹی کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے 50 طلبا و طالبات اوراساتذہ شریک تھے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفدکوآپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا اور ڈی ایس پی کوارڈینشن منصورالحسن نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔
دورے کے موقع پروفد کو ڈی ایس پی کوارڈینیشن منصور الحسن نے وفد کواتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اوربریفنگ بھی دی۔ یونیورسٹی طلباوطالبات نے اتھارٹی کی ورکنگ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔
دورے کے موقع پر یونیورسٹی طلباء کو ای چالان سسٹم،ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔سوالات کی سیشن میں آپریشن کمانڈر ایس پی محمد عاصم جسرانے طلباء کے ای چالاننگ،15 فیک کالز،ٹریفک مینجمنٹ،ایل ٹی ای نیٹ کی ورکنگ ودیگر سوالات کے جوابات دئیے۔
بعد ازاں جی سی یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ویب ٹی وی کے پروگرام میں شرکت بھی کی۔