لاہور (لاہور نامہ) فوکل پرسن وزرات اوورسیز چائنا شوکت علی صافی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری سے ملاقات کی.
اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااس موقع پر شوکت علی صافی کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اوورسیز کمیونٹی اس بات کر بھر پور عزم کرتی ہے کہ ہماری اوورسیز کمیونٹی ملک میں سرمایہ کاری کرے گی، چھوٹی صنعتیں لگائیں گے جس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،
اوورسیزپاکستانی وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر دنیا کا جدید اور انڈسٹریل ملک بنانے میں بھر پورکردار اداکریں گے .
اس موقع پر چیئرمین پاک چائنا اوورسیز کمیونٹی جاوید خان افریدی اور صدر پاک چائنا اوورسیز کمیونٹی نعمت اللہ جان سمیت دیگرموجود تھے۔