لاہور( لاہور نامہ)پنجاب میں مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون کے ساتھ صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،
لاہور سمیت مختلف شہروں راولپنڈی اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ،لاہور کے 16، راولپنڈی کے 4 اور گجرات کے 17 علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے،
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردئیے جائیں گے،جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید 16 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کینٹ میں گلی نمبر15 ایکس بلاک ڈی ایچ اے فیز 3، گلی نمبر 1ا ے بلاک عسکری 10، گلی نمبر 5کیولری گرائونڈ،مدنی کالونی موہنی روڈ،سوہنی سڑیٹ گوالمنڈی،نشتر ٹائون کی گلی نمبر 4 ، سیکٹر بی عسکری 11گلی نمبر 3بی بلاک سٹیٹ لائف سوسائٹی ،
ای تھری بلاک ہاس نمبر 1تا70 انجینئرنگ ٹائون،سمن آباد میں ہائوس نمبر 1تا30محمدی گلی توحید پارک،ہائوس نمبر 510سے 540جہانزیب بلاک ،ہائوس نمبر 170سے 190گلشن بلاک،ہائوس نمبر 50سے 70رضا بلاک علامہ اقبال ٹائون ،شالیمار ٹائون میں گلی نمبر 32نواب کالونی مصری شاہ کاعلاقہ،
واہگہ ٹائون میں ہائوس نمبر 443تا445 بی بلاک اور جی 10واپڈا آفیسر کالونی میں سمارٹ لاک ڈان لگایا گیا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی،
ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں اور کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔
گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، چکیاں، پھل سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔ٹائر پنکچر شاپس، فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، اسپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد سٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پر کاربند ہوں گے۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں تمام انڈور اور آئوٹ ڈور میرج ہالز، کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز 15 مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔
لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں ریستوران اور کیفیز میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع کردی گئی ہے صرف ٹیک اویز کی اجازت ہوگی۔مذکورہ شہروں میں کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات میں صرف 50 افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی،
زیادہ آبادی والے بڑے 7 شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفیکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارت، درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے، تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے۔محکمے کے مطابق ضلعی انتظامیہ پابندیوں کو نافذ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گی،
عوام کو زندگی معمول پر لانے کے لیے حکومت پنجاب کا ساتھ دیتے ہوئے ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ پابندیاں لگانے سے کرونا وائرس کی متوقع تیسری لہر پر بر وقت قابو پالیں گے۔