اسلام آباد (لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے اجلاس میں سب نے پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے.
زرداری صاحب کا خیال تھا جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے، وہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں مشاورت کرے گی، پیپلزپارٹی کا استعفوں پر اتفاق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدوجہد کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ملک کے اندر یا باہر ہونا معنی نہیں رکھتا، بینظیر نے بھی ملک کے اندر اور باہر رہ کر تحریک چلائی، یہ زرداری صاحب کے علم میں ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ میاں صاحب آپ بھی آئیں اور آپ ہم جیل بھی جائیں، زرداری صاحب نیکہا جیل میں مرے تو لوگ ہمارے قصے کہانیاں پڑھیں گے ورنہ کوئی یاد بھی نہیں کریگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لائٹ موڈ میں بات ہوئی تھی جسے میڈیا میں اچھالا گیا ہے، پیپلز پارٹی تمام معاملات میں پی ڈی ایم کے ساتھ رہی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شروع سے ہی یہ موقف ہے کہ استعفے نہ دیئے جائیں۔