صلاحیتوں کو بروئے کار

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، عارف علوی

اسلام آباد (لاہور نامہ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی تجزیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انٹر میڈیٹ امتحانات 2020 میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کی ذہنی تجزیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، عارف علوی
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، عارف علوی

انہوں نے کہاکہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ سے معاشرے میں توازن قائم ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ وزارت تعلیم نے تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے یکساں نصاب تعلیم وضع کیا ہے، جھوٹ ، چوری اور کرپشن ملک کو گھن کی طرح کھاتا ہے، کرپشن کی دیمک اداروں اور ملک کو چاٹ رہی ہے، ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

صدر مملکت نے کہاکہ ملک میں 2 کروڑ سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لانے کے لئے احساس پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کی جا سکتی ہے، طلباء کا علم کا تجزیہ کرنا، سوچ و بچار کرنا اور نتائج اخذ کرنا اہمیت کا حامل ہے، جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ چند لوگ مل کر ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب برپا کرسکتے ہیں، آرٹس اور سائنس دونوں شعبوں پر توجہ دینی چاہیے۔