وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

لاہور( لاہور نامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس میں منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج کررہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوںگے۔ حلقوں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے۔

صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں میں لے کر گئی ہے۔ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میںصوبے کے عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے نمائشی منصوبے شروع کئے۔

شوبازی والے منصوبے” سفید ہاتھی” بن کر خزانے پر بوجھ بنے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دریغ ذاتی پسند و ناپسند پر ضائع کیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر کوئی توجہ نہ دی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی پر عمل پیرا ہے۔

نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو ہمیشہ مشاورت میں شامل کیا ہے۔ ون مین شو کا قائل نہیں،ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔شوبازی پر یقین نہیں رکھتا۔

عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر علاقے کا دورہ کر رہا ہوں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء جہانزیب کھچی،شوکت لالیکا، اراکین پنجاب اسمبلی علی رضا خان خاکوانی، غزین عباسی، ام البنین،واثق قیوم عباسی اور مامون تارڑ شامل تھے۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی اعجاز حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔