ڈاکٹر شاہد صدیق

حکومت پنجاب کوروناوئراس سے بچائوکے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہی ہے، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ کورونا خاتمہ کیلئے قوم کو ذمہ داری دکھانا ہوگی، سیاسی مفادات کو بالاتر رکھ کر سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،

عوام جان لیواوائرس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،حکومت پنجاب کوروناوئراس سے بچائوکے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہر ذی شعور شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر،گلی کوچے میں مرض سے بچاوکے لئے عوام میں شعور اجاگر کریں،

کرونا وائرس کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، حکومت کرونا متاثرین کی مدد کویقینی بنا ئے گی، کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور ان کی خدمات کسی جہاد سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک ذمہ دارقوم بن کرہی کورونا وائر س کیخلا ف یہ جنگ جیت سکتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت جان لیوا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔