ملتان(لاہورنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم مہنگائی پرہرہفتے بریفنگ لیتے ہیں،
پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پرفرق پڑے گا ، ہماراسب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز لاہورمیں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، 29 مارچ کواختیارات سلب کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا،
وزیراعظم نے فوری فنڈزکے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکرٹریٹ کیلئے 70 کروڑروپے ریلیزہوگئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دسمبر2020 کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظورکردیا، وزیراعظم ملتان، بہاولپورمیں سیکرٹریٹ کا بنیادرکھیں گے،
ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے مختص رقم دوسرے منصوبوں پرلگادی جاتی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے فیصلے کے پابند ہیں، آزاد ممبران نے بیان حلفی جمع کروایا اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے بینچ پر بیٹھنا شروع کیا۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 شوگر ملز کو نوٹس ملے، ان میں سے صرف ایک مل جہانگیر ترین کی ہے، اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں، عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمار اکوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا، میرا پیپلز پارٹی سے اختلاف ہوا تو میں نے اپنی سیٹ چھوڑی اور استعفیٰ دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز لاہور میں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے،
وزیراعظم جلد ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے اور سیکرٹریٹ کے لیے 70 کروڑ روپے ریلیز ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے فی الفور فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے۔