اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت بے مثال ہے، مسلسل دسویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کی وطن سےمحبت اور وابستگی بےمثال ہے۔وباءکےباوجودآپ نےتمام ریکارڈز توڑتےہوئےمسلسل 10 ماہ تک ماہانہ 2 ارب $ سےزائد کی ترسیلات بھجوائیں۔مارچ میں آپکی ترسیلات2.7 ارب $ تک بڑھیں جو سالِ رفتہ سے43% زیادہ ہیں۔اس سال اب تک ان میں 26% اضافہ ہوچکا ہے۔ہم آپکےشکر گزار ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 12, 2021
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائی گئیں، مارچ میں ترسیلات زر 43 فیصد اضافے سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔