اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں روک تھام کیلئے ٹاس فورس ایجنسی کا قیام خوش آئند ہے ،ر میاں کامران سیف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پنجاب حکومت کی طرف سے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں روک تھام کیلئے ٹاس فورس ایجنسی کے قیام کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاسک فورس کے قیام سے صوبے میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے گا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ٹاسک فورس ایجنسی میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، پولیس سمیت سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس سے خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی او ر اشیاءضررویہ عوام کو سستی فراہم ہونگی انہوںنے کہا کہ حکومت عوامی ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور انتخابات میں کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔