اسلام آباد (لاہورنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئر ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئر ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئر کے مالک ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئر کی تعداد 22 ہزار 213 ہے۔اس کے علاوہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئر کے مالک ہیں۔