جاوید لطیف کی گرفتاری

جاوید لطیف کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر آئی جی پولیس کو نوٹس جاری

لاہور( لاہورنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ( جمعرات ) کے روز جواب طلب کر لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے جاوید لطیف کے بھائی منور لطیف کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جاوید لطیف رکن قومی اسمبلی ہیں ان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے منظوری نہیں لی گئی۔

قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، سی آئی اے پولیس نے جاوید لطیف کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ۔استدعا ہے گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔