پی ایس ایل 4: قلندرز کا یونائیٹڈ کو 172 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن اسلام آبادیونائیٹڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور سہیل اختر نے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو برق رفتار 97 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

سہیل اختر 37 رنز بنانے کے بعد 97 پر کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 65 رنز بنانے کے بعد 129 پر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 171 رنز ہی بناسکی۔

پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اے بی ڈی ویلیئرز نے 17 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد وقاص مقصود کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

Embedded video

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سمیع، شاداب خان، وقاص مقصود اور کیمرون ڈیلپورٹ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

محمد حفیظ لاہور قلندرز کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ اے بی ڈویلیئرز، اینٹن ڈیوسچ، سہیل اختر، فخر زمان، برینڈن ٹیلر، کارلوس بریتھ ویٹ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی ٹیم میں شامل ہیں۔

دفاعی چیمپیئن کی کپتانی محمد سمیع کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیوک رونکی، شاداب خان، فل سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، حسین طلعت، رضوان حسین، سمت پٹیل، فہیم اشرف اور وقاص مقصود شامل ہیں۔