خادم حسین

عید سے قبل کاروباری اداروں میں مکمل لاک ڈائون سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونگی، خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کورونا وباء کے باعث عید سے قبل کاروباری اداروں میں مکمل لاک ڈائون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونگی.

انہوں نے کہا کہ عید کے پیش نظر حکومت پورا ہفتہ مارکیٹس کھولنے کی اجازت دے اور ٹائم کی پابندی ختم کی جائے چوبیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے میں2دن کاروبار ی سرگرمیاں بند رہنے سے بازاروں میں رش ہے کاروباری ادارے پہلے ہی حکومتی ایس او پیز کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں ہوئے ہیں عید سے قبل مکمل لاک ڈائون تاجر برادری معاشی بحران کا شکار ہوگی۔

خادم حسین نے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون سے ملک میں غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے معاشی مسائل ختم ہونے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔