اسلام آباد : نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف 2 انکوائریز کی منظوری دے دی۔ نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف بھی دو انکوائریز کی منظوری دے دی ہے
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں غلام ربانی کھر اور حنا ربانی کھر کے خلاف 2 انکوائریز، سابق سیکرٹری مواصلات و چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ سمیت دیگر کے خلاف 2 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق ، بیرسٹر عابد وحید شیخ، ڈاکٹر محمد التمش کے خلاف 2 انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیب اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف 3 تحقیقات شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے
اعلامیے کے مطابق سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی، پرائیویٹ سیکریٹری اور دیگر کے خلاف معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری اور دیگر افسران کےخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اس کے علاوہ سابق سیکریٹری شاہد رفیقی کے خلاف ریفرنس کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور ’ احتساب سب کیلئے ‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں، اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔Toggle panel: Yoast SEO