اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاکہ الحمدللّٰہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد گزشتہ روز2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین کیلئے لوگوں کے رجسٹرڈ ہونے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب تک رجسٹرڈ کرنے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔وفاقی وزیر نے عوام سے کہاکہ اگر 40 سال یا اس سے زیادہ عمر ہے تو جلد رجسٹرڈ ہوں، کورونا کے حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔