لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں آج سے 16مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا-
باہر نکلتے وقت ماسک کی پابندی ہر شہری کے لئے لازم ہے-ماسک پہننے سے شہری کورونا سے محفوظ رہیں گے – ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں –
صوبے کے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے-شہریوں کی زندگیاں سب سے زیادہ عزیز ہیں -ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں -شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہوں گے-
شہریوں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عمل کریں اور اپنی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
رمضان المبارک کے آخری ایام اور عیدتعطیلات کے دوران شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے اور حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا عوام کے مفاد میں ہے-