لاہور: ضمانت پر رہائی کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا لاہور آنے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سب سے پہلے جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ اپنی والدہ سے ملیں گے اور اپنی بھابھی کلثوم نواز اور والد کی قبر پہ فاتح خوانی کریں گے۔ اس کے بعد وہ اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے، اگر کل تک نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہ ان سے ہسپتال ملنے جائیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ شہباز شریف نے لاہور آمد سے قبل کارکنوں کو بھی استقبال سے روک دیا ہے۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے آج شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ شہباز شریف نے آشیانہ اور رمضان شوگرملز کیس میں عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی آشیانہ اقبال سکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت پر درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملز کے علاوہ اس علاقے میں کوئی اور سکیم بنائی گئی، جس پر وکیل شہباز شریف نے کہا محلہ فتح آباد، مقصود آباد سمیت چنیوٹ کے دیگر اضلاع میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں، موضع جھمب چنیوٹ میں 58 ملین سے سیوریج سکیم بنائی گئی، سارا ریکارڈ نیب کے پاس ہے کوشش ہے کہ کچھ نہ کچھ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ فواد حسن فواد پر راولپنڈی پلازہ میں 10 منزلوں کی ملکیت اور موٹر وے سٹی کوٹ عبدالمالک میں شراکت داری کا الزام ہے، 1987 سے 1995 تک فواد حسن کے اثاثوں میں اضافہ نہیں ہوا، 2014 سے 2016 تک فواد حسن نے 8 کروڑ روپے قرض لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM