وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ فور کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایک پیغام میں پی ایس ایل فور ٹورنامنٹ کھیلنے آنیوالے غیر ملکی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں آنیوالے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں اورہم مہمانوں کی قدر خوب جانتے ہیں۔ پاکستانی عوام پی ایس ایل کے مقابلے دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں اور شائقین کو پی ایس ایل میں کرکٹ کے شاندار میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنیوالی قوم ہے۔ پی ایس ایل فور کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ٹیم ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سال 8 میچ پاکستان میں ہونگے اور میری دلی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے سارے میچ یہاں ہوں۔ زندہ دلان لاہور اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو میدان میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ابتدائی میچ میں حصہ لینے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کیلئے نیک تمناؤں اور خیر مقدمی کلمات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فور کا افتتاحی میچ شائقین کرکٹ کیلئے بہت سی خوشیوں کا پیغام لایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM