مسرت جمشید چیمہ

وزیراعظم کا واضح نکتہ نظر ہے کہ کرپشن پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران نہ صر ف خود کرپشن کرتے تھے بلکہ کرپشن میں سہولت کاری کے عوض بھی حصہ وصول کرتے تھے ،

موجودہ حکومت نے کرپشن کے آگے بندھ باندھا ہے ،راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مسلم لیگ (ن) سے جڑے کئی کرداروں کے نام سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے نہ صرف خود بے تحاشہ کرپشن کی بلکہ کرپشن کو آئوٹ سورس بھی کیا ہوا تھا ،موجودہ حکومت کرپشن کے ناسور کی جڑیں کاٹتے کاٹتے کامیابی کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

سابقہ حکومتوں میں کرپشن کو برائی نہیں سمجھا جاتا تھا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم کی وجہ سے آ ج لوگ کرپشن اور کرپشن کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں ۔

ا نہوں نے کہا کہ حکوومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کی کرپشن پکڑ کر 20 سے 23 ارب بچائے ہیں،کسی حکومت نے اپنے دور میں کبھی کرپشن نہیں پکڑی، حکومت نے خود کرپشن پکڑ کر نیب کو انکوائری کا کہا، وزیراعظم کا واضح نکتہ نظر ہے کہ کرپشن پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔