خواجہ سعد رفیق نے بکتر بند گاڑی میں نہ بیٹھنے کی کیا وجہ ہے؟سن کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

لاہور: خواجہ سعد رفیق نے بکتر بند گاڑی میں نہ بیٹھنے کی وجہ بتادی۔ کہتے ہیں بکتر بند گاڑی کی وجہ سے ٹانگ میں درد شروع ہو گیا۔ یاد رہے اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت جانے سے انکار کردیا تھا ان کا کہنا تھا کہ بکتر بند گاڑی میں نہیں جاؤں گا۔ سعد رفیق نے دوسری بڑی گاڑی منگوانے کا مطالبہ کردیا ۔ پولیس اہلکاروں کے لاکھ منانے کے بعد خواجہ سعد رفیق نے شرط رکھ دی اور کہا کہ بکتر بند گاڑی میں چلتا ہوں لیکن مجھے ہتھکڑی نہیں لگانی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے ۔ یاد رہے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16روز کی توسیع کردی ۔ احتساب عدالت نے خواجہ سعد اور خواجہ سلمان کو 4 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھِ دے دیا۔ خواجہ برادران پرپیراگون ہاؤسنگ سکیم سےغیرقانونی مالی فوائد لینے کاالزام ہے۔