لاہور کے پارک کھولنے کا فیصلہ

پی ایچ اے کاصبح فجر سے رات 9 بجے تک لاہور کے پارک کھولنے کا فیصلہ

لاہور (لاہورنامہ) پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں شہریوں کیلئے پارک کھولنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کی۔

اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹرز، ہارٹی کلچر ڈائریکٹر ز، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ڈائریکٹر فنانس، ترجمان پی ایچ اے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد شہریوں کیلئے ایس او پیز کے تحت آج سے پارک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیلئے صبح فجرکے بعد سے رات 9 بجے تک ایس اوپیز کے ساتھ شہر کے پارک کھول دیئے ہیں۔

پارکوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے ڈائریکٹرز ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پارکوں میں بچوں کے کھلنے کی جگہ پر حکومتی ایس اوپیز کے تحت 50 فیصد بچے جھولوں میں بیٹھائے جائیں۔

ماسک کے بغیر شہریوں کی پارکوں میں انٹری بند ہوگی۔پارکوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کیلئے پی ایچ اے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کریگی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پارکوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں۔