کراچی (لاہورنامہ)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اْن کی ٹک ٹاکر عْمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عْمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔
اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے کسی کی کال آئی اور اْنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا۔جنت مرزا نے کہا کہ ‘اْنہوں نے مجھ سے کہا جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟
تو میں نے کہا نہیں، پھر اْنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ‘میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی۔اْنہوں نے کہا کہ ‘الحمداللّہ! عْمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ‘جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عْمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔