اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک بلین درخت لگانے کا چیلنج پورا کرنے کے بعد اب 10 ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کریں گے،
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ایک بلین درخت لگانے کا چیلنج پورا کرنے کے بعد اب 10 ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ رواں سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرین diplomacy دنیا کیساتھ تعلقات کے نئے راستے بنا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کلین انرجی اور ڈیمز بنانے کے کیے پہلی 500 ملین ڈالرز گرین یورو بانڈ فنانسنگ بھی منظور ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج سمیت عالمی ماحولیاتی فورمز پاکستان کی پذیرائی کررہے ہیں۔