اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کرلیا ہے ، اپوزیشن بھی معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھے ،بیر ون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بھی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی ہے ،
الیکٹرانک اور آئی ووٹنگ کے فروغ کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ معاونت جاری رہے گی،انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن اپنی تجاویز حکومت کو دے۔وزیر اطلاعات ے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے حکام سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سے 4نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن الیکٹرانک بل پر ہمارے ساتھ بیٹھے۔
انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے تمام ٹیکنالوجی اور عمل مکمل کر لیا ہے،انتخابی اصلاحات کے عمل کیلئے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹورل ریفارمز بل کے ذریعے49 ترامیم پیش کی ہیں۔
بابر اعوان نے کہاک ہسپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ کے بارے میں کہا تھا،الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے ملک میں قانون موجود نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بھی الیکشن کمیشن سے بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،
انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن اپنی تجاویز حکومت کو دے. انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے کہ ملک میں الیکشن شفاف طریقے سے ہو۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ الیکٹرانک اور آئی ووٹنگ کے فروغ کیلئے الیکشن کمیشن کیساتھ معاونت جاری رہے گی