باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور(لاہورنامہ) باچا خان ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائین کی پروازپی کے 218 کے ذریعے پشاورپہنچنے والے 128 مسافروں میں سے 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد 24 مسافروں کی ٹیسٹ نتائج مثبت آئے تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ مثبت آنے والے ٹیسٹ کی دوبارہ ویریفیکیشن ٹرین شدہ کتوں کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔

سراغ رساں کتوں بھی 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی جس کے بعد کورونا مریضوں کو دوسرے مسافروں سے الگ کر دیا گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں نے قرنطینہ مرکز جانے سے انکار کیا اور انکا کہنا تھا کہ وہ ویکسین لگا کر ملک پہنچے ہیں تاہم ایس او پیز کے مطابق تمام کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی حوالے کیا گیا.

جسکے بعد کورونا مریضوں کو ضلعی انتظامیہ کی زیر انتظام قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا۔ کورونا مریضوں کو ریسکیو 1122 کے زرئعے قرنطینہ مراکز شفٹ کیا جاتا ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبد الرحمان عباسی کے مطابق ائیر پورٹ پر تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جاتا ہے اور مسافر کے علاوہ کسی کو بھی ائیر پورٹ جانے کی اجازت نہی جبکہ مسافروں کے ٹیسٹ نتائج آنے سے پہلے کسی کو بھی ائیر پورٹ سے باہر نہیں جانے دیا جاتا۔