لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بجٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا بجٹ میں صوبوں کے حصے میں 27 فی صد اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صوبے اپنے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ قومی اسمبلی اور صوبوں سے بھی پاس ہوگا، اپوزیشن بس شور کرے گی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اکٹھی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاو ں پر کھڑا کرنے کے لئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا،
پروگرام کے تحت ہر گھرانے کو کاروبار کے لئے 5 لاکھ بغیر سود قرض فراہم کیا جائے گا۔ اپوزیشن کو روتے ،چیختے ، کتابیں بجاتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ وزیرخزانہ نے روایتی سیاسی تقریر نہیں کی۔
وزیرخزانہ نے اپنی تقریر میں عام آدمی کے مسائل پر زیادہ توجہ دی ،بجٹ میں عوامی مسائل کی آگاہی اور ان کا حل نکالنے کیلئے مثبت تجاویز پیش کرنے کی کوشش کی ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کسانوں، چھوٹے گھروں کے لئے کام کیا۔