منال اور احسن کی منگنی

منال اور احسن کی منگنی ، شوبز ستاروں، عزیزواقارب کی مبارکباد

کراچی (لاہورنامہ)شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں چند شوبز ستاروں سمیت اس جوڑی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اْن کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی تصویریں اور ویڈیوز اْن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو بیحد دلکش ہیں۔دوسری جانب منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں سے ایک تصویر میں احسن محسن نے منال کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

ایک تصویر میں احسن محسن اور منال لال رنگ کی گاڑی کے پاس کھڑے ہیں اور اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ‘منال احسن’۔دوسری جانب احسن محسن اکرام نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں۔